Posts

پشتونخوا کے نئے اضلاع ميں انتخابات اور عوامی نيشنل پارٹی کا بيانيہ تحرير: خان زمان کاکڑ

Image
پشتونخوا کے نئے اضلاع ميں انتخابات اور عوامی نيشنل پارٹی کا بيانيہ تحرير: خان زمان کاکڑ ماضی ميں فاٹا کے نام سے جانے جانيوالے پشتون علاقوں ميں پہلی دفعہ صوبائی انتخابات ہونے جارہے ہيں. صوبہ پشتونخوا ميں انضمام کے بعد ان علاقوں ميں سياسی عمل کا باقاعده آغاز ہوچکا ہے. گزشتہ ايک صدی ميں  افغانستان اور وسطی اشياء کے خلاف ايک ترويزاتی مورچے کے طور پر استعمال کی جانيوالی اس سرزمين ميں سب سے زياده استعماری اور رياستی مشنری کی توانائی وہاں پر سياسی عمل کی روک تهام پہ صرف ہوئی تهی. وہاں پہ قومی اسمبلی کيلئے غير سياسی اور غيرجماعتی بنيادوں پر انتخابات تو ہوتے تهے جس کے نتيجے ميں پاس ہونے والے لوگوں کی ايک كیٹیگری بنائی گئی تهی جو صرف حکمران حلقے کی ضروريات پوری کرنے کيلئے استعمال ہوتی تهی، اس سے کئی کام ليے جاتے تهے ليکن دو کام سب سے اہم تهے: ايک وه آزاد اميدواران اپنے حلقوں کے حوالے سے کسی قسم کی قانون سازی ميں حصہ نہيں لے سکتے تهے اور دوسرا ان کی نمائندگی کو بنياد بنا کر پشتونخوا اور باقی ملک سے فاٹا ميں رياست کے استحصالی کردار کے خلاف اٹهنے والی آوازوں کو اصولی اور اخلاقی طور پر ب...